کامسیٹس یونیورسٹی کے متعدد طالبعلم کورونا وائرس کا شکار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کامسیٹس یونیورسٹی کے متعدد طالبعلم کورونا وائرس کا شکار۔ انتظامیہ ایس اوپیز پر عملدرآمد میں ناکام۔ اس ضمن میں کامسیٹس یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء نے بتایاکہ یونیورسٹی میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہاہے اور کئی طلباء اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ بہت سے طلباء گھروں میں قرنطین ہوچکے ہیں۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔ یونیورسٹی میں تمام طلباء کو ایک ساتھ بلا لیا جاتاہے۔ کلاسوں کی ٹائمنگ وغیرہ کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا۔ ایک کلاس میں طلباء و طالبات کی تعداد کو کم بھی نہیں کیا جارہااور نہ ہی سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جارہاہے۔ متاثرہ طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کرائے اورجب تک کورونا وائرس کے حوالے سے لائحہ عمل اختیار نہیں کیا جاتا۔ اس وقت تک یونیورسٹی کو بند رکھاجائے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!