مری چوک میں بجلی کے پول سے ٹکراکرموٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق۔

ایبٹ آباد:مری چوک میں بجلی کے پول سے ٹکراکرموٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق۔ اس ضمن میں ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ پچھلے چار سال سے ایبٹ آباد کے مری روڈ کے توسیعی منصوبے کا کام جاری ہے جوکہ اب اپنے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ مانسہرہ روڈ اورمری چوک کے درمیان میں حال ہی میں خیبرپختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے ایک جہازی سائز کا بورڈ نصب کیاگیاہے۔اس بورڈ کے قریب ایک بجلی کا پول ہے۔

اتوار کے روز نواں شہر ڈھوڈیال کا رہائشی تیس سالہ شاکراحمد ولد خلیل الرحمن اپنے موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ اس بجلی کے پول کیساتھ ٹکراگیا۔ شاکراحمد نے موٹرسائیکل پر ہیلمٹ بھی پہن رکھاتھا۔ حادثے کے دوران ہیلمٹ بری طرح ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے شاکر کو سرمیں شدید چوٹیں آئیں۔ جس کی وجہ سے وہ جانبرنہ ہوسکا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔ شاکر احمد کی نمازجنازہ اتوار کے روز شام ساڑھے چاربجے ڈھوڈیال میں ادا کی گئی۔ جس میں مقامی لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ شاکر احمد کا والد خلیل الرحمن پہلے ہی وفات پاچکے ہیں۔

Facebook Comments