ایس ایچ او کیڈٹ نوازچوری کیس: بھانجے کے دومزید ساتھی گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام دین نے تھانہ میرپور کی حدود عثمان آباد میں حاضر سروس ایس ایچ او کے گھر ہونی والی چوری کیس میں ملوث دو ملزمان کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفتیشی افسر نے مزید برآمدگی موقع کی نشاندھی کے لیے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔تین روزہ قبل ایس ایچ او تھانہ حطار کیڈٹ نواز کے بیٹے زوہیب نواز ولد محمد نواز کی درخواست پر کیڈٹ نواز کے بھانجے وقاص اور قریبی رشتہ دار فصیل ولد شہزاد ساکنہ عثمان آباد منڈیاں سے چالیس ہزار روپے مالیت کا لیپ ٹاپ ایک عدد رپیٹر 12بور رائفل دو لاکھ روپے نقدی ایک طلائی انگوٹھی دو عدد کانٹے اپنے ساتھ لے گئے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ میرپور میں ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایت پر جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کو ٹریس کر کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا دونوں ملزمان میں ایک ایس ایچ او کیڈٹ نواز کا حقیقی بھانجا اور دوسرا قریبی رشتہ دار نکلا دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے واردات کا اعتراف کرلیا اور دونوں ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ رپیٹر 12 بور دو عدد گرم چادریں بیگ اور 4600 روپے نقد الاتِ نقب زنی،آری قینچی چابی دوعدد موبائل چار عدد پستول برآمد کر لیے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشاف بھی متوقع ہیں ملزمان کو عدالت پیش کیا عدالت نے مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!