ایس ایچ او سٹی نعمان جاوید نے ڈاکٹرشفیق کو ایک سو ساٹھ لیٹرشراب سمیت گرفتار کرلیا۔

مانسہرہ(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او سٹی نعمان جاوید نے ڈاکٹرشفیق کو ایک سو ساٹھ لیٹرشراب سمیت گرفتار کرلیا۔ اس ضمن نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ مانسہرہ شہر میں ڈاکٹرشفیق نامی شخص پچھلے کافی عرصہ سے مانسہرہ شہر میں ہومیوپیتھک کا کلینک چلا رہاتھا اور ہومیوپیتھک کلینک کی آڑ میں دیسی شراب شام کے وقت فروخت کرتاتھا۔ تھانہ سٹی کے نوتعینات ایس ایچ او نعمان جاوید نے چارج سنبھالتے ہی مخبر کی اطلاع پر ڈاکٹر شفیق کے کلینک پر چھاپہ مارا تو کلینک کے تہہ خانے میں خفیہ طور پر ڈرم میں رکھی گئی 160لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ جس پر پولیس نے ڈاکٹر شفیق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈاکٹرشفیق کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرشفیق نامی منشیات فروش گزشتہ کافی عرصہ سے شراب فروخت کرتا چلا آرہاہے۔ جب ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تو علاقے کے تمام تاجروں نے پولیس کیلئے تالیاں بجائیں اور پولیس کے حق میں نعرے بازی کی۔ اور تگڑے منشیات فروش کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نعمان جاوید کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!