ایس ایچ او میرپور، نواں شہر اور مانگل نے بڑے بڑے منشیات فروشوں مال سمیت کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایچ او میرپور عاصم سلیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران قاسم ولد محمد انور سکنہ کالا پل سے 04 کلو 154 گرام چرس، محمد یاسر ولد کالا خان سکنہ میاں دی سیری سے 04 کلو گرام چرس، قیوم ولد رحیم اللہ سکنہ پھل گلاب روڈ سے 01 کلو 110 گرام چرس، بابر ولد سخاوت سکنہ بانڈہ قاضی سے 01کلو 100گرام ہیروئن، یاسر ولد شفیع سکنہ شمع بیکری ایبٹ آباد سے 175 گرام آئس، عمر محمود ولد یار محمد سکنہ سر سید کالونی سے 01 کلو 300 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کیتحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایس ایچ او نواں شہر فیصل شاہ نے عابد حسین ولد منظور سکنہ دہمتوڑ سے 2036 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس، عابد خان ولد سکندر خان سکنہ کاکول سے 997گرام چرس اور فیصل رفیق ولد رفیق سکنہ شیخ البانڈی سے 98 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے۔

ایس ایچ او مانگل شہزاد خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران فیضان ولد اورنگزیب سکنہ ابدال کو 04 کلو 135 گرام چرس سمیت گرفتار کر تے ہوئے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رحسٹرڈ کر لیا۔ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں پر ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!