ایس ایچ او تھانہ میرپورطاہرسلیم نے گیارہ کلوچرس سمیت تین منشیات فروش گرفتار کرلئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او تھانہ میرپورطاہرسلیم نے گیارہ کلوچرس سمیت تین منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ انسپکٹرجنرل خیبرپختونخواہ پولیس معظم جاہ انصاری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تھانہ کینٹ اور تھانہ میرپور کی منشیات فروشوں کیخلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش نعمان ولد الیاس سکنہ میرپور سے 06 کلو چرس،فہیم ولد بنارس سکنہ میرپور کو 02 کلو 880 گرام چرس اور عثمان ولد شیر افضل سکنہ میرپور کو 03کلو 80 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح تھانہ میرپور کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم انعام الحق ولد غازی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!