فرزانہ سمیت دیگرمنشیات فروشوں سے نوکلوسے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔

ایبٹ آباد:تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشون کے خلاف کاروائیاں جاری ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمات درج، اس ضمن میں زرائع کے مطابق ڈی پی او ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایس ایچ او کینٹ طاہر سلیم نے گزشتہ 6 دنوں کے دوران مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے گامی اڈا رحمان پلازہ میں منشیات فروخت کرنے والی خاتون فرزانہ عرف فانہ ذوجہ ولی اور اس کے ساتھی علی شیر ولد اشتیاق سے 257 گرام ہیرون برآمد کر کے گرفتار کر لیا اسی طرح کاروائی کرتے ہوئے فاروق ولد اکرام ساکنہ کھولہ کہیال سے 2095 گرام چرس برآمد کرلی،بنجاری ولد دیرہ ساکنہ جھگیاں سے 1860 گرام چرس،شمروز ولد عمر خان ساکنہ جھگیاں سے،2186 گرام چرس،کامران ولد شکیل ساکنہ آرام باغ سے 1114 گرام چرس جبکہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے عبداللہ ولد عابد ساکنہ کنج 1990 گرام چرس برآمد کر کے ساتوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف 9c اور 9D کے تحت مقدمات کر درج کرکے ملزمان کو جیل روانہ کر دیا دوسری جانب ایس ایچ او کی شاندار کاروائیوں پر گامی اڈا رحمان پلازہ کی تاجر براردی سمیت عوامی حلقوں نے زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش انسانیت اور ہماری آنے والی نوجوان نسلوں کے دشمن ہیں اور یہ ہمارے ایبٹ آباد جیسے پرُامن شہر کے امن کو تباہ کر رہے ہیں گلی محلوں میں ہی نہیں یہ ہمارے تعلیمی اداروں میں بھی یہ مکرو دھندہ کرنے میں مصروف ہیں ہم ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی ان کے خلاف کاروائیوں پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کینٹ پولیس ایسے ناسوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!