ایس ایچ او کینٹ عارف تنولی نے چارکلوچرس ایک کلوہیروئن برآمد کرکے منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(سردارفیضان سے)ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کینٹ پولیس کا بھرپور کریک ڈاون ساڑھے 04 کلو چرس، 01 کلو سے زائد ہیروئن برآمد۔ ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او کینٹ عارف تنولی نے مختلف کاروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کرتے ہوئے تھانہ کینٹ میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے ہیں منشیات فروشوں میں اقبال عرف بالی سکنہ ڈی ایچ کیو کالونی سے 2 کلو 630 گرام چرس، صفدر ولد جان محمد سکنہ جھگیاں سے 02 کلو گرام چرس اور سہیل ولد بنارس سکنہ کوپر سے 01 کلو 170 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!