بچوں کیساتھ بدفعلی کے دوران ویڈیوبنانیوالاملزم گرفتار۔ سینکڑوں بچوں کی نازیبا فلمیں برآمد۔

ایبٹ آباد: بچوں کیساتھ بدفعلی کے دوران ویڈیوبنانیوالاملزم گرفتار۔ سینکڑوں بچوں کی نازیبا فلمیں برآمد۔ تفتیش شروع۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سٹی میں 13 سالہ بچے نے اپنے والد کے ہمراہ رپورٹ درج کروائی کہ سہیل سکنہ نزد گھاس منڈی مسجد نے تین ہفتے قبل اس کے ساتھ اپنے گھر نزد گھاس منڈی زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بنائی جبکہ گزشتہ دن ملزم نے دوبارہ اس کو بدفعلی پر مجبور کرنا اور بات نہ ماننے کی صورت میں ویڈیو تصاویر لیک کرنے کی دھمکی دی جس پر بچے کی درخواست پر تھانہ سٹی میں مقدمہ علت 403 جرم 377/506/511 پی پی سی، 48/53 سی پی اے کے تحت درج کیاگیا۔

ایس ایچ او سٹی نادر خان نے گزشتہ شب چھاپہ زنی کرتے ہوئے ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل فون میں درجنوں بچوں سے زیادتی کی فلمیں بھی ملیں۔ جبکہ ملزم کے پاس سے دو یوایس بی بھی ملیں۔ جن میں سینکڑوں بچوں سے زیادتی کی فلمیں موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم کے زیر استعمال کمپیوٹر بھی ضبط کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل مواد برآمد کر لیا گیا سٹی پولیس نے ملزم کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ دیگر تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!