ایس ایچ او میرپورکیڈٹ غفورقریشینے منشیات فروش علی رضوان اورقتل کے ملزم اعظم خورشید کو گرفتارکرلیا۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے) ایس ایچ او میرپور کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی زبردست کاروائی منشیات فروش سمیت قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔پولیس ذرائعکے مطابق ایس ایچ او میرپور کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے تھانہ میرپور کی حدود میں مشنیات فرشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے اسی حوالے سے حالیہ کاروائی کے دوران ہریپور کھلابٹ کا رہائشی منشیات فروش علی رضوان ولد سلیم اختر قوم خانخیل کو 01 کلو 530 گرام چرس اور 56 گرام آئس سمیت گرفتار کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا۔

عرصہ چھ ماہ سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اعظم خورشید ولد خورشید انور سکنہ اسلام آباد کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی ایس ایچ او کیڈٹ عبدالغفور قریشی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!