ایس ایچ او شیروان کی چوکی کوٹھیالہ میں آل ٹریڈ نمائندوں سے تعارفی میٹنگ۔

تناول(جہانگیر شاہ)نوتعینات ایس ایچ او شیروان کی چوکی کوٹھیالہ میں آل ٹریڈ نمائندوں سے تعارفی میٹنگ امن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لیئے تعاون کی اپیل تھانہ شیروان کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اور تھانے کی حدود میں امن وامان اولین ترجیح ہوگی نو تعینات ایس ایچ او شیروان وائس آف ھزارہ رپورٹ کے مطابق نو تعینات ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی کی انچارج چوکی کوٹھیالہ اے ایس آئی سیف الرحمن کے ہمراہ چوکی کوٹھیالہ میں آل ٹرید کے نمائندوں اور معززین علاقہ سے تعارفی میٹنگ کوٹھیالہ بازار کے دوکانداروں کو کوٹھیالہ بازار میں امن وامان قائم رکھنے کی ہدایت اپنی دوکانوں کے سامنے کسی کو گاڑی پارک کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں کیونکہ بازار میں غیر ضروری پارکنگ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں بلکہ امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

علاقے میں منشیات کے سوداگروں کوبے نقاب کریں کسی بھی منشیات فروش کی اطلاع میرے ذاتی نمبر پر دیں منشیات سے پاک معاشرہ ہی امن کا گہوارہ ہوتا ہے اپنی نوجوان نسل جو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیئے پولیس سے مکمل تعاون کریں اور یہ سب عوام اور ٹریڈ کے تعاون سے ہی ممکن ہینوتعینات ایس ایچ او شیروان کیڈٹ عبدالغفور قریشی نے اہلیان علاقہ کی جانب سے سکول ٹائم میں سکولوں کے آس پاس آوارہ گردی کرنے والوں کی نشاندہی پر چوکی انچارج کو سکول ٹائم میں پولیس گشت کرنے اور آوارہ گردی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی بھی ہدایت کی ایس ایچ او شیروان نے روڈ کنارے بلڈنگ میٹریل نہ پھینکنے کی بھی ہدایت کی۔

ایس ایچ او شیروان نے وائس آف ھزارہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جس طرح افسران بالا نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ شیروان میں تعینات کیا ہے اسی طرح افسران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے علاقے میں امن بحال رکھنا اولین ترجیح ہوگی اور یہ سب تب ہی ممکن ہے جب آل ٹریڈ اور عوام کاتعاون ساتھ ہو میری کوشش ہوگی کہ عوام کے تعاون سے علاقے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کروں میرے دفتر کے دروازے ہر خاص وعام کے لیئے کھلے ہیں جائز قانونی مدد کے لیئے ہر آنے والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی آخر میں عوام الناس کے لیئے پیغام میں ایس ایچ او عبدالغفور قریشی نے مزید کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں خاص طور پر اپنے کم سن بچوں کی کڑی نگرانی کریں سکول آنے جانے کے اوقات میں بچوں کا خیال رکھیں آپ کی احتیاط آپ کو کسی بھی بڑے سانحے سے قبل ازوقت محفوظ رکھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!