محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے دوبتھرگاؤں کربلا بن گیا۔ آٹھ روز سے ٹیوب ویل بند۔ عوام ٹینکرخریدنے پر مجبور۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے دوبتھرگاؤں کربلا بن گیا۔ آٹھ روز سے ٹیوب ویل بند۔ عوام ٹینکرخریدنے پر مجبور۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں دوبتھر کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایاکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کی نااہلی کی وجہ سے گاؤں دوبتھر میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی طرف سے نصب شدہ واٹر ٹینک کا ٹیوب ویل گزشتہ آٹھ روزسے بند ہے۔ جس کوٹیوب ویل آپریٹر نے تالہ لگایا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے موضع دوبتھر کے 170 کنکشن ہولڈر گزشتہ 8 دنوں سے پانی سے محروم ہیں۔اس بارے میں جب لائین مین سے پوچھا گیا تو موصوف نے جواب دیا کہ دوبتھر کے ٹیب ویل کے آپریٹر کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے ساتھ کچھ تنازع چل رہا ہے۔جس کی وجہ سے موضع دوبتھر کے عوام گزشتہ 8 دنوں سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔مقامی لوگوں نے ٹیوب ویل آپریٹرکیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گاؤں دوبتھر میں پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!