ایبٹ آباد‘لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گامی اڈہ میں چارپلازوں کی چھ سو دوکانیں سیل کردی گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزیاں۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ان ایکشن۔فیصل مارکیٹ۔زربت مارکیٹ نور مارکیٹ کی چھ سو کے قریب دکانیں سیل۔سیکورٹی الرٹ۔تاجر سراپا احتجاج۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی اسسٹنٹ کمشنر مجتبی بھروانہ اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن اسسٹنٹ ٹی او آئی عائشہ طاہر نے گامی اڈہ کا دودہ کیا۔دورے کے دوران گامی اڈہ،فیصل مارکیٹ زربت مارکیٹ نور مارکیٹ سمیت تمام گامی اڈہ پر حکومتی ایس او پیز کی دھجلیاں اڑائی جارہی تھیں۔جس پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد مجتبی بھروانہ نے ٹی ایم اے سٹاف اور پولیس کی موجودگی میں چھ سو کے قریب دکانیں سیل کردی۔

تمام تر راستوں پر پولیس کی بھاری سیکورٹی تعینات کردی گئی۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنر مجتبی بھروانہ نے میڈیا کو موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کی ہدایات پر کام کررہے حکومت کی دی ہوئی ایس او پیز کی خلاف وزریاں کرنے والے تاجروں کو پہلے بھی کئی بار واروارننگ دی ہے رحمان پلازہ کی شکایات سب سے زیادہ تھیں جہاں پر دکاندار دکان کے اندر خواتین کو شاپنگ کے لیئے لیکر جاتے تھے اور باہر سے شٹر بند کر دیتے تھے جس پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دورہ کیا ہے جس پر انہوں نے تر حالات خود دیکھ لیئے تھے انکی ہدایت پر ہم نے دوکانیں سیل کی ہیں اس دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر امین الحسن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ عید کے دوران کوئی بھی سیاح ایبٹ آباد کا رخ نہ کرے تمام تر سیاحتی مقامات بند ہیں جگہ جگہ پولیس کی ناکہ بندیاں لگی ہوئیں ہیں کسی سیاح کو ایبٹ آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

گامی اڈہ چار پلازے سیل ہونے پر آل ٹریڈ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر حاجی شہزاد گل میدان میں آگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گامی اڈہ چار پلازے سیل ہونے پر آل ٹریڈ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر حاجی شہزاد گل میدان میں آگئے۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مجتبی بھروانہ نے گامی اڈہ کی چار مارکیٹ کو سیل کردیا۔جس پر گامی اڈہ کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے تھے تاجروں کی کال پر آل ٹریڈ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر حاجی شہزاد گل  میدان میں آگئے جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مجتبی بھروانہ کے ساتھ مزکررات کئے جس پر آل ٹریڈ فیڈریشن کے صدر و جنرل نے اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ۔کیا ہے کہ وہ ساری دکانیں سیل نہ کریں بلکہ جو تاجر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہا اس کی دوکان سیل کی جائے اس کے ساتھ ساتھ رحمان پلازہ کو دونوں اطراف سے کائناتیں لگا کر بند کیا جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے حاجی شہزاد گل سے کامیاب مزکرات کرتے ہوئے دونوں اطراف سے پلازے کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

نور مارکیٹ سیل کرنے پر تاجر کی سرکاری ملازمین کو گالیاں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے نور مارکیٹ سیل کرنے پر تاجر کی سرکاری ملازمین کو گالیاں۔پولیس کی گرفتاری پر تاجر نے اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے۔بیہوشی کا بہانہ ڈال کر روڈ پر گر گیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر مجبتی بھروانہ نے ڈپٹی کمشنر کمشنر کی ہدایت پر ایبٹ آباد کے چار نامی گرامی مارکیٹ سیل کردی۔نور مارکیٹ سیل کرنے پر نور مارکیٹ کے تاجر نے اسسٹنٹ کمشنر کے پی اے کو گالیاں نکال دی جس پر کنیٹ پولیس نے تاجر کو گرفتار کرلیا۔تاجر نے اپنے کپڑے پھاڑ دیئے۔اور حوالات میں بند ہونے کے ڈر سے بے بے ہوشی کا بہانہ ڈال دیا۔جس کو پولیس نے چھوڑ دیا اور تاجروں نے اس کو کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال کی طرف لے گئے چند قدم چلانے کے بعد تاجر بلکل ٹھیک ہوگیا اور گاڑی پر بیٹھ کر گھر چلا گیا۔

ایبٹ آباد‘لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالی 160گاڑیوں کو بند کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایس ایس پی ٹریفک کی ہدایات پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سید فاروق شاہ کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا ایبٹ آباد کے مختلف مقامات پر لوکل روٹس پر چلنے والی سوزوکیوں کیری ڈبوں رکشوں اور ٹیکسی گاڑیوں کے خلاف سخت ناکہ بندی جاری رکھتے ہوئے مری روڈ پر چلنے والی 14 گاڑیوں کو ایف آر پی دفتر،حدود تھانہ میر پور میں چلنے والی 31گاڑیوں کر تھانہ میر پور اور 54 گاڑیوں کو چوکی جناح آباد اسی طرح ایبٹ آباد شہر اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں چلنے والی 160 گاڑیوں کو جو حکومتی احکامات اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائیں گئیں انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بند پولیس لائن گراؤنڈ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!