سولہ ملزمان کو فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

لاہور (وائس آف ہزارہ)نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کاروائی شروع کر دی۔ گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدد واقعات میں ملوث 16 شر پسندوں کو فوج کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد جناح ہاوس (کور کمانڈر ہاوس) لاہور پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں کارروائی شروع ہوگئی۔ جناح ہاؤس لاہور میں جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسرنے 16 شر پسندوں کی حراست طلب کی جسے انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرتے ہوئے شر پسندوں کو فوج کے حوالے کرنے کاحکم دے دیا۔ عدالت نے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔
کمانڈرافسر کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3,7 اور 9 کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہو سکتا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پراعتراض نہیں کیا، عدالت نے حکم دیا کہ سپر نٹنڈنٹ کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے کمانڈ رافسر کے حوالے کر دے۔ ذرائع کے مطابق 16 ملزمان میں عمار ذوہیب علی افتخار علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر محمد رحیم، ضیا الرحمن، وقاص علی، رئیس احمد، فیصل ارشد، محمدبلال فہیم حیدر، ارضم جنید، میاں محمد اکرم عثمان محمد حاشر خان اور حسن شاکر شامل ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!