ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایڈیشنل سیشن جج میڈم نصرت ناز نے فراڈ کیس میں ملوث ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔مسماۃ سلطانہ بیگم ساکنہ راولپنڈی نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ لبنی بی بی نے رشتہ کا جھانسہ دیکر مجھ سے رقم مبلغ 2لاکھ روپے بیٹی کے رشتے کا لالج دیکر مختلف اوقات کار میں رقم ہتھیانے کے بعد فرار ہوگئی تھی اور بعد مقامی جرگہ میں ملزمہ کے بھائی کے کہنے پر ملزمہ نے چیک بھی دیے اور بعد ازاں کرایہ کا مکان چھوڑ کر کسی دوسری جگہ منتقل ہوگئی تھی مستغیثہ کی رپورٹ پر علت154.زیر دفعہ419.420.468.471.489F محررہ 19.01.021کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا تھا اور پولیس نے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا تھا ملزمہ کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت تھی گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی اور رہائی کے احکامات جاری کیے
پراپرٹی کا کاروبار ٹھپ ہونے اور ٹیکس کی مد میں کروڑوں کے نقصان پرنئی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت۔ پشاور (وائس آف ہزارہ) مالی خسارے کے باعث خانہ کاشت پر عائد پابندی ختم کرنیکی سفارشات نگراں صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔ سابق دور حکومت میں خانہ کاشت پر پابندی عائد کی گئی تھی […]