کم عمر نوجوانوں پر مشتمل چھ رکنی گروہ گرفتار دس چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد۔

ہری پور (یاورحیات) پولیس کی کامیاب کاروائی موٹر سائیکل چوریوں میں ملوث کم عمر نوجوانوں پر مشتمل چھ رکنی گروہ گرفتار دس چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا گرفتارگروہ سے مزید تفتیش بھی جاری زرائع کے مطابق نواحی علاقہ دوبندی کے رہائشی نوجوان نعمان ولد نثار سکنہ دوبندی نے اپنے موٹر سائیکل چوری سے متعلق سٹی پولیس اسٹیشن ہری پور میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے مدعی مقدمہ کی رپورٹ پر سٹی پولیس اسٹیشن میں زیر دفعہ 381A مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا موٹر سائیکل چوری کی پے درپے واداتوں کے خلاف ڈی پی او نے خود نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار احمد نے ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیتے ہوئے احکامات جاری کیے۔

جس پرایس ایچ او سٹی صدیق شاہ اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹاسک فورس ترتیب دے کر مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا تفتیش کے دوران بلاول ولد سالار اور اس کے ساتھی عاقب ولد رقیب سکنہ محلہ بابو کو ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کا اعتراف کیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش موٹر سائیکل نمبری RIK-2638 سمیت دیگر متعدد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا اعتراف جرم قبول کیا ان گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ان کے گروہ کے دیگر چار ملزمان ذیشان ولد محبوب اسامہ ولد مصر خان عمر ولد نور حسین اور بلال ساکنان محلہ بابو کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دس کے قریب موٹر سائیکل برآمد کرلیے گے ہیں پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش بھی جاری ہے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لئے آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گاجن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ چھ رکنی موٹر سائیکل گروہ میں شامل تمام ملزمان کم عمر ہیں جن عمریں سترہ سے انیس سال کے درمیان ہیں پولیس نے چوری ہونے والے موٹر سائیکل کے مالکان کی بھی تلاش شروع کر دی ہے جن کو ضروری قانونی کاروائی نشاندہی کے بعد چوری شدہ برآمد ہونے والے موٹر سائیکل عدالتی تقاضے پورے کرنے کے بعد واپس مالکان کے حوالہ کر دیے جائیں گیں اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں گاڑیاں چوری کرنے والے ایک گروہ بھی متحرک ہوا گیا جس کے کارندے بین الاضلاعی کارلفٹنگ گروہ میں شامل ہیں ہری پور کے رہائشی ہونے کے ساتھ ہزارہ بھر میں چوری کی گاڑیوں کی خرید وفروخت میں بھی شامل ہیں ان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Facebook Comments