حویلیاں میں ٹرین پرآئے روزپتھراؤ۔ پولیس نے سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)چلتی ریل گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے والے بچوں کے والدین کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اس لیے بذریعہ اخبارات اور میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام الناس کو اطلاع دی جا رہی ہے کہ وہ ریلوے ٹریک سے اپنے بچوں کو دور رکھیں ایس ایچ او ریلوے پولیس حویلیاں سعید خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ یہ ہدایات ایس پی ریلوے راولپنڈی کی جانب سے دی گئی ہیں انھوں کہا عرصہ سے ریلوے ٹریک کے قریب بچے کھیل کھیل میں ٹرینوں پر پتھراؤ کر رہے ہیں جس سے مسافر کئی مرتبہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

اس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ریلویراولپنڈی نے اپنی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریلوے کے تھانہ جات کی حدود میں یہ اعلانات کروائے جاہیں کہ جو بچہ اس کا مرتکب پایا گیا اس بچے کے والد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج ہو گئی انھوں نے حویلیاں ہری پور سرائے صالح بالڈھیرکے شہریوں بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے وہ ریلوے حدود میں اپنے بچوں کو جانے سے روکیں اگر ایسا کوئی واقعہ رونما ہوا تو اس میں بچوں کے والد کو زمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائیگا انھوں نے والدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریلوے انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون کریں اور کسی بڑی مصیبت سے بچا جا سکے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!