ہمارا فیس بک پیج

کورونا وائرس کے مریض صحت یاب:اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ ٹو نے محلہ گل خطاب کی گلی کھول دی۔

ایبٹ آبادحویلیاں محلہ گل خطاب کی گلی چودہ روز سیل کرنے کے بعد گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرٹوعکاشہ کرن نے کلورین سپرے کروانے کے بعد ڈی سیل کردی اس محلہ گل خطاب کی گلی میں رہائش پذیر انور شاہ اور انکے بیٹے شاسر شاہ کرونا وائرس کی مرض کے شکار ہوئے حویلیاں میں پہلا مریض کرونا وائرس انور شاہ تھے اسکے بعد انکی فیملی کے سمپل لیے گے جس پر انور شاہ کے بیٹے یاسر شاہ بھی پازیٹیو رپورٹ آنے پر انھیں بھی ایبٹ آباد ہاسپٹل میں داخل کیا گیا گزشتہ روز اس گلی کو چودہ روز گزرے پر اور انور شاہ کی صحت یابی کے بعد ڈی سیل کردیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج ہم نے محلہ گل خطاب کی سیل کی گلی کو کھول دیا ہے اس گلی کے رہاہشی اب آ جا سکتے ہیں صرف متاثرہ گھر کو ابھی سیل رکھا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر عکاشہ کرن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک صورتحال میں احتیاط کا مظاہرہ کریں اور حکومتی ہدایات ڈاکٹروں کے بتائے ہوئے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کریں

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!