ایبٹ آباد کے تمام نالوں سے پختہ تجاوزات کو ہر صورت ختم کیاجائیگا: کمشنر ہزارہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کو تجاوزات سے پاک کرکے قدرتی خوبصورتی بحال کرینگے،کینٹ بورڈ کی حدود میں آبی گزر گاہوں،نکاسی أب نالوں پر بنائے گئے 55 غیر قانونی گھروں،12پلیوں اور 360 دیواریں مسمار کی ہیں،تجاوازات کے خلاف آپریشن بلاتفریق مکمل کرنے تک جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں جب پل ہر تجاوزات آپریشن کی نگرانی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ہے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر،اسٹنٹ کمشنر احسان احسن،ایڈیشنل اے سی ریونیو آصف اقبال،امین الحسن بھی موجود تھے،کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا تھا دو ہفتے قبل مون سون بارش سے شہر میں پانی جمع ہوا،جس پر سیاسی قیادت کی مشاورت سے ایک جامع پالن تشکیل دیا گیا جس کے تحت غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا۔

کمشنر ہزارہ کا کہنا تھا آبی گزر گاہوں اور قدرتی بہاؤ کو روکنے پر کاروائی کی جارہی ہے اور پختہ تجاوزات کو بھی مسمار کیا جارہا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تجاوازت میں سرکاری مشینری بھی استعمال ہوئی ہے بڑا آپریشن کر رہے ہیں جس سے محکموں کی بھی آنکھیں کھلیں گی اور کان کھڑے ہوں گے،اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کے لئے کینٹ ایگزیکٹو آفیسر کو تحریری طور پر آگاہ کریں گے اور متعلقہ اداروں کے ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کرکے کاروائی ہوگی،کیسے این اوسی اور نقشے پاس ہوئے،کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود خان کا کہنا تھا ہزارہ کو سیاحتی اعتبار سے خصوصی اہمیت حاصل ہے،عوام کے تعاون کے بغیر سیاحت کا فروغ ممکن نہیں ہے،مشکلات دور کریں گے،اور جہاں بھی تجاوزات ہوگی اس کو ختم کریں گے،انہوں نے کہا کہ ناران میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی ہوٹل،9سو کنال اراضی اور 6 ہزار سے زاہد کیبن مسمار کئے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ عید الضحی کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں ہزارہ میں آمد سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے عوام کی سہولت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے سے بھی گریز۔ ہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!