تحصیل گلیات کے قیام کیلئے جدوجہد شروع۔ جمعہ کے روز گرینڈجرگے کے انعقاد کااعلان۔

ایبٹ آبا د(وائس آف ہزارہ) انکل گروپ نے تحصیل گلیات کے قیام کیلئے جدوجہدشروع کردی۔ تحصیل گلیا ت کیلئے لا کھوں عوام نے عملی جدو جہد کا اعلان کر دیا، 19فروری برو ز جمعۃالمبا رک بعد از نما ز جمعہ دن 2 بجے گرینڈ جرگہ کا عزیز آبا د میں انعقا د کا اعلا ن، پرو گراما ت کو حتمی شکل دینے کیلئے سا ت رکنی کمیٹی قائم، تحصیل گلیا ت کا حصول، سو ئی گیس کی فراہمی، ٹا ئپ ڈی ہسپتال کا قیام، بو ا ئز ڈگری کالج اور 1122 کا شیر آباد میں ایمرجنسی سنٹر کے قیا م کا مطالبہ، اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں مقررین نے کہا کے تحصیل فطرتی طو رپر جغرافیا ئی لحا ظ سے اپنا وجود رکھتی ہے یہ وا حد تحصیل ہے جس تمام یعنی 10یو سز ایک ہی سڑک یعنی مری رو ڈ سے منسلک ہیں تمام تحصیل سیاحتی لحا ظ سے اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اپنا منفرد مقا م رکھتی ہے اس میں درجن سے زا ئد سیا حتی مقامات ہیں جبکہ اگر اس کو درست انداز میں چلا یا جا ئے تو درجنو ں نہیں سینکڑوں نئے سیا حتی مقا ما ت سا منے لا ئے جا سکتے ہیں، نتھیا گلی، ایو بیہ، ٹھنڈیا نی، ڈو نگاگلی و پتریا ٹہ جیسے انٹر نیشنل اہمیت کی حامل جگہیں اسی تحصیل کا حصہ ہیں اگر اسے ترقی دی جا ئے اور سیا حت کو فرو غ دیا جا ئے تویہ علا قہ پاکستا ن کا سو ئٹزز لینڈ بن سکتا ہے یہ ضلع ہی نہیں بلکہ پورے صو بہ کی سب سے زیا دہ مضبو ط معیشت کی تحصیل بن سکتی ہے جو ضلع بھر کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتی ہے، تحصیل گلیات بر فبا ری اور گرمیو ں دو نوں موسموں میں سیاحوں کا مرکز بنتی رہتی ہے، اس میں جنگلات نے اس کے قدرتی حسن میں اضافہ کر رکھا ہے جبکہ اس کے ندی نالے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ کر لاتے ہیں اسے تحصیل کا درجہ نہ دینا اس کے باسیوں کے ساتھ ظلم ہے۔

اس حلقہ کی بد قسمتی ہے کہ اس تحصیل کے ووٹروں نے ملک کا وزیراعظم (میاں نواز شریف) اور اس ملک کی عظیم سیاسی شخصیت ایئر مارشل اصغر خان کو منتخب کیا اور ثابت کیا کہ اس کے عوام نہ صرف پاکستان دوست بلکہ اسلام کے بھی شیدائی ہیں اس علاقہ نے ملک کی نامور شخصیات پیدا کیں جنہو ں نے ہرشعبہ ہائے زندگی میں ملک کی نمائندگی کی، اس وقت جبکہ لورہ کے عوام کو چھ یوسیز پر، حویلیاں کو 9 یوسیز اور لوئر تناول کو 4 یوسیز پر تحصیل دی گئی تو پھر گلیات کے عوام 10 یونین کونسلوں کے باوجود اس حق سے محروم کیوں ہیں؟ اس پر پورے گلیات کے عوام سراپا احتجاج ہیں، ہم حکومت خیبرپختونخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلیات کو تاجوال، نتھیا گلی، نگری بالا، نملی میرا، باغ، بگنوتر، سربھنہ، کھٹوال، بیرن گلی،پھلکوٹ پر مشتمل علاقہ کی بنیاد پر الگ تحصیل گلیات کا درجہ دیاجائے اور سرکل بکوٹ کی آٹھ یوسیز کو بھی الگ تحصیل کا درجہ دیاجائے ورنہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی کسی وقت بھی لاوہ بن کر پورے علاقہ کا سکون امن و چین تباہ کر سکتی ہے جس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر گلیات کو تحصیل کا درجہ نہ دیا گیا تو ایک تاریخی احتجاج کا لامتناعی سلسلہ شروع کیاجائے گا اجلاس سے دیگر مقررین کے علاوہ سابق تحصیل نائب ناظم شجاع احمد، سابق ممبران ضلع کونسل فیصل خان، سردار ایاز، ملک ایوب، سردار سفیر، سابق تحصیل ممبر ملک دلدار اعوان، امیر جماعت اسلامی گلیات عبدالرشید گل و امیر جماعت اسلامی بانڈی میرا سردار پرویز، پروفیسر عبدالحمید، راجہ شاہد، ملک شوکت، ملک جمیل اعوان، ملک آصف،سردار عبدالوحید، حافظ جہانزیب، محمد صفدر، فیاض احمد، ملک اکرم، محمد نیاز اعوان، حاجی اورنگزیب، ابرار احمد، ملک دلاور، ادریس اعوان و دیگر نے بھی خطاب کیا اور تحصیل گلیات کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا اعلان کیا، اس کے لئے درہ ایکشن کمیٹی کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اس موقع پر تحصیل گلیات ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں سردار شجاع احمد سابق تحصیل نائب ناظم ایبٹ آباد، سابق ممبران ضلع کونسل سردار محمد ایاز، ملک محمد ایوب، سردار محمد سفیر، فیصل خان، امیر جماعت اسلامی گلیات عبدالرشید گل، تحصیل ممبر دلدار اعوان اور ملک محمد جمیل شامل ہیں، عزیز آباد غزومرکزی جامع مسجد عزیز آباد گراؤنڈ میں 19 فروری بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز جمعہ دن ڈیڑھ بجے لوئر گلیات گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں لوئر گلیات کی تمام یوسیز کے نمائندگان کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے اس سلسلے میں بھرپور انداز سے مہم فی الفور شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہم دخترہزارہ ایم پی اے مومنا باسط کے مشکور ہیں جنہوں نے یونین کونسل بانڈی عطائی خان کے گاؤں کوٹلہ میں بیس لاکھ روپے کے فنڈز سے سڑک کا کام مکمل کروا کر اس کا افتتاح بھی کردیا۔ہم امید رکھتے ہیں کہ مومنا باسط ہماری یونین کونسل کیلئے خیبرپختونخواہ حکومت سے مزید ترقیاتی فنڈز لائینگی۔
منجانب: اہلیان بانڈی عطائی خان، حویلیاں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!