ٹھیکیدار کی غفلت فوارہ چوک پل کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کااستعمال۔

ایبٹ آباد: ٹھیکیدار کی غفلت فوارہ چوک پل کی تعمیرمیں ناقص میٹریل کااستعمال عوام سراپااحتجاج ناقص سریے کااستعمال کیاجارہاہے جوچندروز تک ہی چل سکے گا۔ذرائع کے مطابق فوارہ چوک پل کی تعمیرمیں ٹھکیدار ومحکموں کی ملی بھگت سے ناقص مٹریل کااستعمال سرعام جاری ہے جس پر عوام میں تشویش کی لہڑدوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 120 سالہ پراناپل کی دوبارہ تعمیرمیں ناقص سریا لگایا جارہاجوچند ہی روز تک چل سکے گااسکے بعد پھرپل دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوجائے گا یہ واحد پل ہے جس پرروزانہ کی بنیاد پرہزاروں لوڈنگ گاڑیاں بھی رواں دواں ہوتی ہیں اگرناقص مٹریل کا استعمال کیاگیاتو یہ ہی پل مکمل طور پرتباہ ہو جائے گا زرائع کے مطابق پل کی تعمیرتو شروع کردی ہے لیکن اس میں ناقص مٹریل کااستعمال انتظامیہ کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے لاکھوں روپے خرچ کرکے بھی اگرپل کی صیح تعمیرنہ ہوئی تو یہ ہی پل مستقبل میں عوام کیلیے بند ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!