نملی میرا کا رہائشی 24 سالہ شاہد کا دو ماہ میں کامیاب علاج، نشے سے توبہ کر لی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)غیرسرکاری تنظیم نے ایبٹ آباد پولیس کے تعاون سے شہری کی زندگی بدل کے رکھ دی، نملی میرا کا رہائشی 24 سالہ شاہد کا دو ماہ میں کامیاب علاج، نشے سے توبہ کر لی، آئندہ زندگی معاشرے کے ایک مہذب شہری کی حیثیت سے گزارنے کا عزم۔ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی ادارے اور بحال شدہ شہری کے والدین کو مبارک باد۔گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی نے ایک تقریب کے دوران شاہد کو اپنے والدین کے حوالے کیا شاہد کے والد کی ادارے کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں۔

ذرائع کے مطابق نملی میرے کا رہائشی 24 سالہ شاہد جو عرصہ دراز سے نشے کا عادی تھا جسے ایبٹ آباد پولیس کے تعاون سے غیرسرکاری تنظیم میں علاج کی غرض سے ایڈمٹ کیا گیا جہاں مریض کو ماہر ڈاکٹرز، سائیکاٹرس اور دینی علوم کے ماہرین کے زریعے مکمل ذہنی و جسمانی علاج کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات کے زریعے ٹریٹ کیا گیا۔ مذکورہ مریض نے غیرسرکاری تنظیم میں دو ماہ کے عرصہ میں نشے جیسی لعنت کو ترک کرنے کا عہد کیا جسے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران اپنے والدین سے ملوایا دیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی، حکیم خان، سماجی شخصیت چوہدری اورنگزیب صحت یاب ہونے والے سابقہ مریض شاہد اور اس کے والدین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ معاشرے میں منشیات جیسی لعنت کے شکار شہریوں کی اصلاح اور اور انہیں دوبارہ معاشرے کا ایک کارآمد اور مہذب شہری بنانے میں غیرسرکاری تنظیم حقیقی معنوں میں بہترین کردار ادا کر رہی ہے۔ غیرسرکاری تنظیم سے بحال شدہ شہری دوبارہ اپنی زندگی اسلامی تعلیمات اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے گزاریں گے تو اللہ تعالی کی ذات آپ لوگوں پر اپنا خصوصی کرم فرمائیں گی شاہد اس حوالے سے ایک زندہ مثال ہے اس کے والدین کے خوشی کے آنسو اس ادارے اور انتظامیہ کے بچوں کو اس کارخیر کا صلہ عطا فرمائے گا اس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے ادارے اور والدین کو مبارک باد پیش کی اور نشے سے چھٹکارا حاصل کرنے والے شاہد کو گلے لگاتے ہوئے آئیندہ کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!