ایبٹ آباد کے ایک ہسپتال میں مبینہ آدم خور عورت زیر علاج۔

ایبٹ آباد:ایبٹ آباد کے ایک ہسپتال میں مبینہ آدم خور عورت زیر علاج۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ جمعرات کے روز ایبٹ آباد کے ایک ہسپتال میں ایک ایسی عورت کو علاج کی غرض سے لایاگیاہے۔ جس کے بارے میں ذرائع نے بتایاہے کہ وہ مبینہ طور پرآدم خور ہے اور انسانی گوشت کھاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ عورت نے مبینہ طور پراپنے بچوں کو بھی کھایاہے۔ مذکورہ عورت کے بارے میں چھان بین کے حوالے سے وائس آف ہزارہ کی ٹیم نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ جہاں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کوہستان سے ایک عورت کو سٹریچرپرعلاج کیلئے لایاگیاہے جوکہ وہاں زیر علاج ہے۔ تاہم عورت کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر کے مطابق ہمیں آدم خوری کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے۔ا س عورت کو جوڑوں کا مسئلہ ہے۔ جس کا علاج کیاجارہاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!