لڑکی کو اغواء کرکے زبردستی شادی کی کوشش: سوزوکی ڈرائیور ساتھی سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد: لڑکی کو اغواء کرکے زبردستی شادی کی کوشش: سوزوکی ڈرائیور ساتھی سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں مومنہ بی بی دختر محمد ارشد سکنہ جھافر، محلہ باڑیاں ایبٹ آبادنے تھانہ بگنوتر میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنی کزن کی شادی میں شرکت کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ مالسہ گاؤں گئی۔واپسی پر راستہ میں ڈرائیور واصف ولد عبدالرؤف سکنہ باڑیاں، ندیم ولد مقصود الرحمن سکنہ چوہان سوزوکی لیکر کھڑے تھے۔راستہ میں ڈرائیور واصف نے کہا کہ گاڑی خراب ہو گئی ہے۔ جس پر ہم لوگوں نے پیدل سفر شروع کردیا۔ ٹھنڈی کسی کے قریب پہنچے تو ڈرائیور سوزوکی گاڑی لیکر دوبارہ پہنچ گیا اورکہاکہ گاڑی میں بیٹھ جائیں۔ جب میں گاڑی میں بیٹھی تو عاطف ڈرائیور نے گاڑی میں کسی اور مسافر کو نہیں بٹھایا اورمجھے اغواء کرکے گاڑی کو ہرنو لے آئے۔ راستے میں ڈرائیور عاطف نے کہاکہ میں تمہارے ساتھ زبردستی شادی کرونگا۔ جس پر میں نے شور شرابہ شروع کردیا۔ جس پر میرے اہل خانہ نے پولیس کو کال کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرکے علت نمبر: 255زیر دفعہ 365B/34پاکستان پینل کوڈایف آئی آر درج کرلی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!