گھر کے باہر کھڑی سوزوکی گاڑی نامعلوم چور لے اڑے۔

ایبٹ آباد: تھانہ بگنوتر چوروں کے نرغے میں باغ بانڈی گھر کے باہر کھڑی سوزوکی گاڑی نامعلوم چور لے اڑے علاقے میں مشکوک افراد اور افغانیوں کا داخلہ بند کیا جائے اہلیان علاقہ بانڈی میرا باغ اور بگنوتر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ پولیس کارگردگی پر غم وغصہ کا اظہار اگر دو دن کے اندر سوزوکی گاڑی برآمد نہ کی گء تو مری روڈ سمیت فوارہ چوک میں بگنوتر پولیس کے خلاف سخت احتجاج کا اعلان۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ تھانہ بگنوتر کی حددو میں چوروں نے انت مچا رکھی ہے آئے روز کوئی گاڑی لے جاتے ہیں پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے دو روز قبل بانڈی میرا میں گھر کے باہر کھڑی سوزوکی گاڑی نامعلوم چور لے اڑے اطلاع رپورٹ کے باوجود گاڑی کا کوئی پتہ نہ چل سکا جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ہے گزشتہ روز علاقہ کی عوام نے پولیس تھانہ بگنوتر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دو دن کا ٹائم دیتے ہوئے گاڑی برآمدگی کا کہا اگر دو دن میں گاڑی برآمد نہ ہوئی تو مری روڈ سمیت فوارہ چوک میں سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!