شملہ پہاڑی پرگاہک لڑکی کی عزت لوٹنے والا درزی گرفتار۔

ایبٹ آباد: ٹیلرماسٹرنے گاہک لڑکی کی عزت لوٹ لی۔ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں راحیلہ دختردل نواز قوم مغل عمر بیس سال سکنہ کالاپانی داخلی چھتری نے پولیس چوکی شملہ پہاڑی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ پچھلے پانچ چھ ماہ سے قدیر ولد ریاض قوم تنولی سکنہ توتنی حال ٹیلر ماسٹرایبٹ آباد سے کپڑے کی سلائی کراتی چلی آئی ہے۔ جمعہ کے روز ٹیلرماسٹرقدیر نے مجھے کال کرکے اپنی دوکان پر بلایا اور وہاں سے مجھے سوزوکی کیری گاڑی میں بٹھاکر شملہ پہاڑی لے گیا۔ جہاں اس نے ویران مقام پر جھاڑیوں میں لے جاکر میرے ساتھ زبردستی زناء بالجبر کیا۔ تھانہ سٹی نے متاثرہ لڑکی کی رپورٹ پر زیردفعہ 376پی پی سی مقدمہ درج کرکے ملزم قدیر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

Facebook Comments