ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجزانتظامیہ نے ذہین طلباء وطالبات کے لئے چھ کروڑ روپے کے اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔ذہین طلباء وطالبات کے لئے مجموعی طورپر1000نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔کلاس اول سے آٹھویں تک ہر کلاس میں ذہین طلباء وطالبات کے لئے 100نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔کلاس اول سے آٹھویں کلاس تک ہر طالب علم کو سالانہ 50ہزار روپے اسکالرشپ فیس رعایت کی صورت میں دیا جائے گا۔تعمیر وطن کے ترجمان کے مطابق کلاس اول سے آٹھویں کلاس تک ہر کلاس میں 100 ذہین طلباء وطالبات اسکالرشپس کے حقدار ہوں گے۔کلاس اول سے آٹھویں کلاس تک ذہین طلباء وطالبات کیلئے 800نشستیں جبکہ نویں کلاس میں ذہین طلباء وطالبات کیلئے200نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔ذہین طلباء وطالبات کے لئے مجموعی طورپر1000نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔نویں کلاس میں 200ذہین طلباء وطالبات کو فی کس ایک لاکھ روپے کے سکالرشپس دئیے جائیں گے۔طلباء وطالبات کو اسکالرشپس فیس رعایت کی صورت میں دئیے جائیں گے۔
