تعمیروطن سکول کی عسکری اکیڈمی کے طلباء وطالبات نے این ڈی ایم کیٹ کے امتحان میں ملک بھرمیں دوسری اوردیگرپوزیشن حاصل کرلیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز کے ذیلی ادارہ عسکری اکیڈمی ایبٹ آبادکی طالبہ کی این ایم ڈی کیٹ میں ملک بھر میں دوسری پوزیشن۔ایٹا میں بھی نمایاں پوزیشنیں۔عسکری اکیڈیمی میں قابل اورتجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں سینکڑوں طلباء وطالبات ملک بھر کے میڈیکل کالجز اورانجینئرنگ یونیورسٹیزمیں میرٹ پرداخلے حاصل کرچکے ہیں۔عسکری اکیڈیمی جناح آباد کیمپس،سی ایس ڈی کیمپس اورمانسہرہ کیمپس میں نویں،دسویں،فرسٹ ایئر اورسیکنڈ ایئرکی کلاسیں 18جنوری سے شروع ہورہی ہیں۔

اس حوالہ سے عسکری اکیڈیمی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر ملک لقمان سعید نے صحافیوں کو بتایا کہ عسکری اکیڈیمی کی انتظامیہ وطن عزیز کی تعمیر وترقی میں اپنابھرپور کردار ادا کررہی ہے اورطلباء وطالبات کو میڈیکل کالجز اورانجینئرنگ یونیورسٹیزمیں داخلوں کی تیاری کیلئے قابل اورتجربہ کار اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عسکری اکیڈیمی کی طالبہ حفضہ اعجاز نے 196نمبر حاصل کرکے ملک بھرمیں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ ردہ رفیق نے 191نمبر حاصل کرکے خیبرپختونخوا میں تیسری جبکہ پاکستان میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔عائشہ اشتیاق نے کے پی میں دوسری جبکہ پاکستان میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی،سندیب کمار نے صوبہ بلوچستان میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔قاضی شعیب نے صوبہ میں ساتویں،عدیبہ زاہد اورنورالحرم نے دسویں پوزیشن حاصل کی۔عسکری اکیڈیمی کی طالبہ اریبہ اختر نے بھی ایٹاپری انجینئرنگ نتائج میں صوبہ خیبرپختونخوا میں ٹاپ کیا ہے۔ڈاکٹر ملک لقمان سعید نے اس عزم کااظہار کیا کہ عسکری اکیڈیمی کی انتظامیہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی بہترین نتائج دے گی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!