ٹانچی چوک میدان جنگ بن گیا۔ایس ایچ او کی پٹائی۔لوہے کے مکوں کے استعمال۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ سٹی کی حدود ٹانچی چوک میدان جنگ بن گیا۔لوہے کے مکوں کے استعمال۔ایک نوجوان کا دانت ٹوٹ گیا معتدد افراد شدید زخمی جھگڑے میں ایس ایچ او سٹی کی بھی پٹائی کی گئی اس ضمن میں زرائع کے بتایا ہے کہ تھانہ سٹی کی حدود میں تاجروں کو روزہ لگ گیا معمولی توں تکرار پر معتدد افراد شدید زخمی ہوگئے لوہے کا مکا لگنے سے نوجوان کا دانت ٹوٹ گیا۔جھگڑے میں ایس ایچ او سٹی کی بھی پٹائی کی گئی ایس ایچ او موصوف جھگڑے کے دوران زمین پر گر گئے۔پولیس کنٹرول پر کال ہوتے ہی ایس ایچ اوکنیٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے دونوں گروپوں کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے علت نمبر 206 میں زیر دفعہ 336/34 کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان شعیب اور کلیم کو گرفتار کرلیا جبکہ دو نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!