جائیداد کے تنازعہ پرتلخ کلامی کے دوران طارق کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ حویلیاں حدود بھروال میں جائیداد تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم ایک شخص قتل۔پانچ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج تفتیش۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز حویلیاں کی بھروال کے رہائشی اقبال کے ساتھ ملکپورہ کے رہائشی طارق نامی شخص کے ساتھ زمین کا تنازعہ پر دونوں گروپوں میں معمولی تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گئی اسی دوران اقبال سجاد اور پانچ نامعلوم اشخاص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طارق ولد نذیر محمد ساکنہ ملک پورہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں طارق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اطلاع ملتی ایس ایچ او تھانہ حویلیاں کیڈٹ نذیر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تمام ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد سات ملزمان جن میں اقبال سجاد جبکہ پانچ نامعلوم اس پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!