پرائیویٹ سکولوں کی ٹیچرز سفید پوشی کے بھرم تلے دب گئیں۔تنخواہیں بندکردی گئیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پرائیویٹ سکولوں کی ٹیچرز سفید پوشی کے بھرم تلے دب گئیں۔سکول بند ہونے کے ساتھ ہی پرائیویٹ سکولوں کی استانیوں کی تنخواہیں رک گئیں۔سکول انتظامیہ کی طرف سے آدھی تنخواہ وہ بھی فیسیں آنے تک مشروط ہو کر رہ گئی۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سکول بند ہونے سے پرائیویٹ سکول کی استانیاں متاثر ہوئیں۔جن میں کثیر تعداد اپنے گھروں کے چولہے جلانے میں اہم کردار ادا کرتی تھیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب سفید پوش طبقہ اپنی بہن بیٹیوں کو سکول بھیج کر اپنے گھر کا سرکل چلا لیتا تھا مگر جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے۔یہ لوگ سفید پوشی کے بھرم تلے دب کے رہ گئے ہیں۔سکول انتظامیہ آدھی تنخواہ کا وعدہ کرتی ہے وہ بھی فیسیں آنے تک۔اب سوال یہ ہے کہ معاشرہ کا یہ معمار طبقہ کس ککے سہارے پر ہے کیا حکومت ان مشکل حالات میں ان کی دادرسی کا کوئی پروگرام رکھتی ہے۔یا یہ پہلے سے پسا ہوا طبقہ ایک بار پھر سے سکول مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!