تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان دس ساتھیوں سمیت قاتلانہ حملے میں شہید۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف خان حملے میں شہید۔ گاڑی میں موجود دیگر تمام افراد جل کر جاں بحق۔ذرائع کے مطابق تحصیل چیئرمین حویلیاں عاطف منصف گاؤں لنگرہ میں فاتحہ خوانی کے لیے جا رہے تھے کہ دس پندرہ بامسلح افراد گھات لگا کر بیٹھے تھے۔جب عاطف منصف خان کی گاڑی لنگرہ کے گاؤں میں داخل ہوئی تو موڑ میں ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور ساتھ ہی پٹرول کی بوتلیں پھینکیں۔جس سے گاڑی میں موجود تمام افراد جل گئے۔
پولیس زرائع کے مطابق دس افراد گاڑی میں موجود تھے جو سارے جاں بحق ہوئے مقامی افراد نے میڈیا کو بتایا کہ کافی دیر تک فائرنگ کی آوازیں آتی رہیں۔ پولیس فائر برگیڈ کو مقامی لوگوں نے اطلاع دی لیکن روایتی سستی کا مظاہرہ کیا گیا مقامی لوگوں نے کہا ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے انتظامیہ کو مثبت کردار ادا کرنا پڑے گا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!