ہمارا فیس بک پیج

تحصیلدارحویلیاں جاویدخان نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرمتعدد افراد کو بڑے گھر کی سیرکروادی۔

حویلیاں:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر تحصیل دار حویلیاں جاوید خان کی کاروائیاں متعدد خلاف ورزی کے مرتکب لوگوں کو گرفتار کر کے دفعہ 188کے تحت مقدمات درج اور پابند سلاسل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں شہر کے اندر تحصیل دار حویلیاں جاوید خان نے لاک ڈاؤن دفعہ144/188کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انھیں پابند سلاسل کرتے ہوئے ان پر دفعہ 188کے تحت مقدمہ درج کیا اس پر تحصیل دار جاوید خان نے کہا پورے ضلع کے اندر دفعہ 144/188نافذ ہے کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت نے یہ اقدام اٹھائے ہیں بازار میں مخصوص دوکانوں کے علاؤ تمام ٹریڈز پر کھولنے کی پابندی ہے جو بھی اسکی خلاف ورزی کرے گا اس پر کاروائی ہو گی جاوید خان تحصیل دار حویلیاں نے ان تاجروں سے کہا ہمیں آپ لوگوں کا احساس ہے کہ آپ کے کاروبار بند ہو کر رہ گئے ہیں لیکن اس وقت جو ملکی صورتحال بنی ہوئی ہے اس میں حکومتی سطح پر یہ سخت فیصلے کیے جا رہے ہیں کرونا وائرس کی اس وباء کی روک تھام انتہائی ضروری ہے اور اس میں رش کو کم کرنا اور سوشل ڈسٹنس کو برقرار رکھ کر ہی اس وباء پہ قابو پایا جا سکتا ہے

شیئر کریں

Share on facebook
Facebook
Share on twitter
Twitter
Share on whatsapp
WhatsApp
Share on print
Print

اہم خبریں

error: Content is protected !!