قلندر میڈیا سنٹر کے دس سال مکمل۔ رنگارنگ تقریب کا انعقاد۔

قلندرآباد(وائس آف ہزارہ)قلندر میڈیا سنٹر کے دس سال مکمل۔ رنگارنگ تقریب کا انعقاد۔اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم، جنرل سیکرٹری سردار شفیق احمد، سابق صدر پریس کلب عامر شہزاد جدون، سابق جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون، اسسٹنٹ سیکرٹری پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری اور صدر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ سید طاہر حسین شاہ، جنرل سیکرٹری عاطف قیوم سمیت پریس کلب و ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران و ممبران جن میں عادل عباسی، عاطف خان جدون، ندیم جدون، ملک ثاقب اعوان، سلیم تنولی، نعیم اعوان سلطان محمود ڈوگر، جمیل احمد جمیل، راقم عبدالواسع خان جدون سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سابق ضلع ممبر مسلم لیگ ن نائید اعوان، سابق تحصیل ممبر راشد خان جدون، ملک جمیل سابق تحصیل ممبر و دیگر نے شرکت کی اور قلندر میڈیا سنٹر اور یونین آف جرنلسٹ کو 10 سال مکمل کرنے اور بطور احسن عوامی مسائل کو اجاگرکرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر صدر قلندر آباد میڈیا سنٹر و یونین آف جرنلسٹ عابد خان جدون، جنرل سیکرٹری عمران لودھی سمیت دیگر تمام عہدیداروں و ممبران کو مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی قلندر آباد میڈیا سنٹر و یونین آف جرنلسٹ ایبٹ آباد پریس کلب و ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ لازم و ملزوم ہیں اور قلندر آباد کے جرنلسٹ کے اتفاق و اتحاد کی وجہبسے علاقائی مسائل میں واضح کمی آئی ہے اس موقع ہر پریس کلب ایبٹ آباد و یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداروں کی جانب سے قلندر آباد کے صحافیوں کو یقین دلایا گیا کہ پریس کلب میں ان کے اعزاز میں جلد ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا اور ان کو ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا قلندر آباد میڈیا سنٹر کو عہدیداروں نے ہمیشہ کی طرح ایبٹ آباد پریس و کلب و یونین آف جرنلسٹ اور صحافیوں کے ساتھ ملک کر عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اس ہر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر پاک سعودیہ میڈیا گروپ کے صدر چوہدری نور الحسن گجر کی کاوشوں کو بھی سہرایا گی جنہوں نے ہمیشہ قلندر آباد میڈیا سنٹر و یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی اور سب صحافیوں کو یکجا کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل رہے اس موقع ہر صدر قلندر آباد میڈیا سنٹر و یونین آف جرنلسٹ عابد خان جدون اور جنرل سیکرٹری عمران لودھی نے پریس کلب ایبٹ آباد و یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداروں و ممبران کی جانب سے ان کی دعوت قبول کرنے اور ان کے شانہ۔بشانہ۔چلنے سمیت ان کی سرپرستی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!