حقیقی بھائی کوقتل کرنیوالے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سینئرسول جج علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام الدین اقدام قتل کیس میں ملوث ملزم محمد فرید نے روبرو عدالت اقرار جرم قبول کر لیا زرایع کے مطابق تقریبا دو یوم قبل تھانہ بکوٹ کی حدود بگلہ پٹن کلاں محمد فرید ولد سائیں محمد نے اپنے حقیقی بھائی کو تیز دھار تلوار کے وار کر کے شدید ذخمی کر دیا تھا۔ جس پر ایس ایچ او نذیر خان نے ہمراہ نفری بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو تلوار سمیت گرفتار کر کے علت 25 زیر دفعہ PPC324/334 کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھاملزم کو گزشتہ روز علاقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پر ملزم کے بیان زیر دفعہ 164 کی قلم بندی کی درخواست دی جس پر ملزم نے رو برو عدالت اپنے جرم کا اعتراف کیا عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!