صحافی راجہ ہارون کے بیٹے راجہ سیف اللہ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے ملزم کو جرگہ میں معاف کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کے صحافی راجہ ہارون کے بیٹے راجہ سیف اللہ پرقاتلانہ حملے کے ملوث ملزم کوپریس کلب میں منعقدہ گرینڈ جرگہ میں فی سبیل اللہ معاف کر دیا۔ جس کے بعد ملزم کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ دو ماہ قبل مری روڈ سے ملحقہ سردار کالونی میں ایبٹ آباد پریس کلب ویونین آف جرنلسٹ کے سابق صدر وسیکرٹری راجہ محمد ہارون کے بیٹے اور مقامی نوجوان کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوا تھا اور فائرنگ کے دوران راجہ سیف اللہ شدید زخمی ہو گیا تھا اور 10 روز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی آئی سی یو میں زیر علاج رہا تھاواقع میں ملوث ملزم ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا اور بعد ازاں سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت کروا لی تھی مضروب راجہ سیف اللہ کی جانب سے مسعود الرحمن تنولی جبکہ ملزم کی جانب سے عاطف خان عدالت میں پیش ہوئے اور ملزم کی ضمانت منسوخ ہونے پرپولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھاجس کے بعدملزم کے لواحقین اور علاقہ کے بااثر افراد نے اس معاملے میں راضی نامہ کروانے کیلئے مسلسل کوشاں رہے۔

جس کے نتیجے میں ایبٹ آباد پریس کلب میں گرینڈ جر گہ منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی بااثر سیاسی وسماجی شخصیات سابق اراکین بلدیات، مقامی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، تاجر تنظمیوں کے عہدیداران، علما کرام، وکلاء، پولیس افسران،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران، صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں سابق ضلع کونسلرز سردار فخر عالم، شوکت ہارون خان جدون، وسیم خان جدون، غضنفر عباسی، ندیم مغل،جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر عبدالرازق عباسی، مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی، سابق تحصیل نائب ناظم شجاع احمد، سابق تحصیل کونسلر سردار شیر دل،سردار سفیر، راجہ شجاعت عزیز، الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر سردار محمد سرور، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر قانون دان، حاجی صابر تنولی، معروف قانون دان مسعود الرحمن تنولی، مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ذوق، سابق ضلع نائب ناظم کامران گل ایڈووکیٹ، ضلعی خطیب مولانا عبدالواجد، ختم نبوت ضلع ایبٹ آباد کے صدر وقار گل خان، مولانا صدیق شریفی، مفتی جعفر طیار، آل ٹریڈ فیڈریشن کے عہدیداران ثاقب خان جدون، خالد اسلم اعوان، ملک نعیم اعوان،سردار شاہنواز، سجاد خان جدون، شبیر قریشی، سید فرمان شاہ، امتیاز خان، حاجی ممتاز، سابق صدر قصاب یونین یاسر چوہدری، انجمن اتحاد شہریان کے صدر ملک سجاد، ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ملک اعجاز،ایس پی ٹریفک طارق خان،ایس پی انوسٹی گیشن اشتیاق خان،ڈی ایس پی راجہ محبوب،ایس ایچ او تھانہ کینٹ سردار طاہر سلیم، اہلسنت و الجماعت کے ضلعی صدر حاجی ایاز خان، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر معروف خان، ڈی ایچ او پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سردار فضل رازق،پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر راحیل،ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد کے صدر ڈاکٹر وقار خان، ڈاکٹر منہاج لودھی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ماجد، ڈین ایوب میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر فاروق، شیراز خان جدون، سردار افتخار،ملک پورہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار گلفام کے علاوہ صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جرگہ میں مضروب راجہ سیف اللہ کے خاندان کی جانب سے تمام اختیارات جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرزاق عباسی کو دیئے گئے جس پر عبدالرزاق عباسی نے ملزم کی ضمانت تک فی سبیل اللہ معافی کا اعلان کیااس حوالہ سے تنازعہ کے حل کے لئے علاقائی سطح پر مذاکرات کا عمل شروع کیا گیا اور ایبٹ آباد پریس کلب میں مشاورت مکمل ہونے پر گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد مولانا صدیق شریفی نیدین اسلام میں برداشت اور معافی دینے کے اجر پر روشنی ڈالی،اس موقع پر صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق،سابق تحصیل ناظم سردار شجاع احمد،ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ملک اعجاز معروف قانون دان مسعود الرحمن تنولی نے خطاب کیا جبکہ ملزم کی جانب سے سردار افتحار حاجی ایاز خان جدون نے معافی مانگی اور جرگہ کی جانب سے فیصلے کا اختیار حاصل کرنے والے معروف سیاسی شخصیت عبدالرزاق عباسی نے خطاب کیااور متاثرہ بچے کے والد سابق جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون اور ورثاء کی جانب سے فی سبیل اللہ ضمانت کیلئے معافی کا اعلان کیا۔اور گزشتہ روز عدالت میں بیان دینے پر ملزم کورہائی مل گئی اس موقع پر ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ملک اعجاز کا کہناتھا ایبٹ آباد پریس کلب جرگہ ہال کا حقیقی معنوں میں حق رکھتا ہے اسی طرح شہر کے مسائل کے حل اور امن کے قیام کے لئے مشاورت کا عمل برقرار رکھا جائے،گرینڈ جرگہ میں سینئر صحافی راجہ محمد ہارون کے اعلی ظرف پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور باغ بانڈی کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق ناظم ڈاکٹر خانویز عباسی نے باغ ویلفیئر اور باغ کی عوام کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!