ہری پور(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ہری پور کے انتظامی امور افعان مہاجرین چلانے لگے، ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈ میں افعان ڈاکٹر میڈیکل ٹیکنیشن ڈاکٹرز کا روپ دھارے مریضوں کا چیک اپ کرتے نظر آتے ہیں۔ علاج معالجہ کی سہولیات کے باوجود مریضوں کو ایبٹ آباد اور راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہپستال ہری پور پر افعان مہاجرین کا قبضہ ڈی ایچ کیو ہری پور ایڈمنسٹریشن عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بجائے افعان مہاجرین کو تحفظ فراہم میں مشغول ہے جبکہ دوسری جانب ہسپتال میں آنے والوں کو ایبٹ آباد ریفر کرنا اک فیشن بن گیا ہے۔ ڈی ایچ کیو کی او پی ڈی اور وارڈ میں اکثر افغانی پرائیویٹ کلینکوں پہ مریضوں کو بھیجنے میں مصروف رہتے ہیں۔اور ٹیسٹ کی مد میں پراؤیٹ لیبارٹریوں سے نزرانہ وصول کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ہری پور کے نامی گرامی ہسپتالوں میں بھی شام کے وقت افغانی ڈاکٹرز دیکھنے کو ملتے ہیں۔افغانی ڈاکٹر کم اجرت میں اداروں کو باسانی مل جاتے ہیں جو کہ ادارے کو ایک اچھا منافع دے سکتے ہیں۔وزیر صحت و دیگر اعلیٰ حکام نوٹس لیں تاکہ مریض مزید خوار ہونے سے بچ سکیں۔
