ایبٹ آباد کینٹ سے افغانیوں کاانخلاء نہ ہوسکا۔ پابندی کے باوجود کنٹونمنٹ میں سیکڑوں افغانی رہائش پذیر۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کینٹ سے افغانیوں کاانخلاء نہ ہوسکا۔ پابندی کے باوجود کنٹونمنٹ میں سیکڑوں افغانی رہائش پذیر۔ ذرائع کے مطابق بہت سے افغان شہری واپس چلے گئے ہیں۔ تاہم بہت سے کاروباری شخصیات ایبٹ آباد کینٹ کی حدود میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد پولیس، حساس اداروں اور سیکورٹی فورسز نے ایبٹ آباد کینٹ کے مختلف علاقوں میں افغان شہریوں کے انخلاء کیلئے گھر گھر آپریشن شروع کیاتھا۔ اس آپریشن کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کئے گئے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت کے باعث سیکڑوں افغانی اب بھی ایبٹ آباد کینٹ میں رہائش پذیر ہیں۔بہت سے افغان باشندوں نے پاکستانی شناختی کارڈ بنو رکھے ہیں۔ جبکہ کئی افغان باشندوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سرکاری عہدوں پر بھی تعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!