ایبٹ آباد چار افراد کے مبینہ قاتل نے ضمانت پر رہائی ملتے ہی پوسٹ مین خالد عباسی کو قتل کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

مدعی مقدمہ پولیس حکام کے پاس پہنچ گیا، پولیس کا ملزم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔
ملزم نے نواں شہر گلی بنیاں میں بے رحمی سے ماں کو بچوں سمیت قتل کر دیا تھا۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) تھانہ نواں شہر کی حدود کی بنیاں میں ماں سمیت 4 بچوں کوقتل کرنے والے ملزم جواد نے رہائی کے بعد مدعی مقدمہ کو بھی قتل کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر مدعی مقدمہ پولیس حکام کے پاس پہنچ گیا پولیس نے ملزم اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے تھانہ نوا شہر کی حدود کی بنیاں میں درندہ صفت شخص نے ماں سمیت چار بچوں کوقتل کرنے کے بعد گھر کو آگ لگادی تھی نواں شہر پولیس نے ملزم جواد کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے وقوعے کے تین ماہ بعد ملزم کی درخواست ضمانت منظور کر لی جس کے بعد وہ جیل سے رہا ہو گیا قتل ہونے والے بچوں کے والد نواں شہر کے پوسٹ مین خالد عباسی نے گزشتہ روز پولیس حکام کو درخواست دی کہ ملزم نے جیل سے باہر آتے ہی اسے بھی قتل کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں ملزم سے اسے جان کا خطرہ ہے پولیس ملزم اور اس کے سہولت کاروں کو گرفتار کرے پولیس حکام نے ملزم اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!