ہری پوریونیورسٹی کے دوسائنسدانوں کے نام بھی امریکی یونیورسٹی نے بہترین سائنسدانوں میں جاری کردیئے۔

ہری پور یونیورسٹی کیلئے ایک بڑا اعزاز!امریکہ کے شہر کیلیفورنیا کی مشہور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونیوالی دنیا کے دو فیصدبہترین سائنسدانوں کی فہرست میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انوارالحسن گیلانی،ڈاکٹر ہاشم، ڈاکٹرشاہ فہد،ڈاکٹرمحمد فاروق اور ڈاکٹر خالد زمان کا نام بھی شامل ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر انوالحسن گیلانی کو حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز سمیت تین شہری اعزازات سے نوازرکھا ہے دنیا کے بہترین دو فیصدبہترین سائنسدانوں کی فہرست میں ہری پور یونیورسٹی کے ایک اور سائنس دان ڈاکٹر خالد زمان کو بھی پاکستان کے 70 بہترین سائنسدانوں میں شامل کیا گیا ہے جوا کنامکس ڈیپارٹمنٹ، سوشل اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی فیکلٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں جبکہ دنیا کے دو فیصد بہترین محققین کی فہرست میں ہری پور یونیورسٹی میں تین دیگر فیکلٹی ممبران ڈاکٹر شاہ فہد، ڈاکٹر ہاشم، اور ڈاکٹر محمد فاروق کو بھی دنیا کے دو فیصد بہترین محققین میں شامل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر ہاشم یونیورسٹی آف ہری پور میں پیور اینڈ اپلائیڈ ریاضی کے شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر اور گریجویٹ پروگرام کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور ڈاکٹر محمد فاروق بھی پیوراینڈ اپلائیڈ ریاضی کے شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر شاہ فہدزراعت کے شعبے میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ان تینوں فیکلٹی ممبران اس سے پہلے یونیورسٹی آف واہ اور دیگر ملک کی نامور یونیورسٹیوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے انہیں انکی بہترین پیشہ وارانہ قابلیت اور بہترین تدریسی معیار کی وجہ سے ہری پور یونیورسٹی کے لیے ان کی خدمات حاصل کی گئیں دنیا کے بہترین دو فیصد بہترین سائنسدانوں کی فہرست میں دسویں پوزیشن حاصل کرنے والے وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی پروفیسر انورالحسن گیلانی نے پرائمری اسکول سے پی ایچ ڈی تک میرٹ کا وظیفہ جیتا انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری سڈنی یونیورسٹی آسٹریلیا سے حاصل کی اور 1986 میں آغا خان یونیورسٹی میں بطور سینئر انسٹرکٹر ملازمت اختیار کی 1997 میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے انہوں نے میکیلی یونیورسٹی ایتھوپیا میں ڈین کی حیثیت سے چند سال تک خدمات انجام دیں اسکے بعد انہیں چیئرمین پاکستان کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا، 2019 میں انہیں بطور وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی تعینات کردیا گیا اس وقت ہری پور یونیورسٹی کوپاکستان اور ایچ ای سی کے ممتاز قومی پروفیسر کا خطاب رکھنے والے وائس چانسلر کی خدمات حاصل ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے اس حوالے وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی عالمی سطح پر اپنے تحقیقی حوالوں کی بنیاد پر دنیا بھر کے محققین کا انتخاب کرتی ہے انہوں نے معیار کو بہترین بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!