ایک زرداری سب بھاری۔کینٹ بورڈ وائس چیئرمین کی سیٹ کی جنگ شدت اختیار کرگئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایک زرداری سب بھاری۔کینٹ بورڈ وائس چیئرمین کی سیٹ کی جنگ شدت اختیار کرگئی۔کینٹ بورڈ الیکشن وارڈ نمبر پانچ سے منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے فواد علی نے پاکستان مسلم لیگ ن و تحریک انصاف کے قائدین کی دوڑیں لگا دی۔ایک طرف پارٹی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کی مگر تاحال پیپلز پارٹی کے نومنتخب ممبر نے باقاعدہ طور پر کسی پارٹی میں جانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔کون بننے کو کینٹ بورڈ کا وائس چیرمین فیصلہ بھٹو کے ممبر پر آگیا۔

اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ 12 ستمبر کو ہونے والے کینٹ بورڈ کے الیکشن میں وارڈ نمبر پانچ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار نے تحریک انصاف کو شکست دے کر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر پانچ کی سیٹ پر ممبر منتخب ہوئے۔
زرائع کے مطابق کینٹ بورڈ کے الیکشن کے الیکشن میں کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی کے امیدوار کے گھر تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کی آمد ہوئی پہلے دن مبارک دوسرے دن پارٹی کی حمایت کے لئے آئے۔دونوں قائدین کا فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوا تو اپوزیشن جماعت کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی بھی پیپلز پارٹی بھٹو کے جیالے کے گھر پہنچ گئے۔پہلے مبارک پھر پارٹی کی حمایت کی دعوت دی مگر دونوں جماعتوں کے قائدین کو آگے سے جواب ملا کہ میں اپنے لوگوں سے مشاورت کروں گا۔اس کے بعد باقاعدہ پریس کانفرس کے تحت اعلان کروں گا۔

ذرائع کے مطابق منگل کے روز پیپلز پارٹی کے ڈسٹرکٹ کے رہنماؤں نے سابق ایم پی اے عنایت کے گھر ایک پریس کانفرس کی جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا مگر پیپلزپارٹی کے نومنتخب ممبر کینٹ بورڈ نے تاحال کسی بھی پارٹی میں جانے کا اعلان نہیں کیا۔جس پر دونوں جماعتوں کی دوڑیں تاحال لگی ہوئی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کینٹ الیکشن میں بھٹوکے جیالے کا امتحان ذاتی مفادات ہے یا بی بی کے مشن سے وفا ہے اب فیصلہ آئندہ چند روز میں سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!