ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ٹیکسلا سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھین کر ایبٹ آباد پہنچنے والے کارلفٹر کو دھر لیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے علاقہ تھانہ ٹیکسلا کی حدود سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی گئی۔ملزم طاہر سکنہ منن حویلیاں کو وقوعہ میں استعمال ہونے والے پستول تیس بور سمیت گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ حویلیاں میں چھینی گئی گاڑی کی برآمدگی پر 411PPC اور پستول کی برآمدگی پر 15AA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے حالیہ واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈونگاگلی سمیت دیگر علاقوں سے گاڑی اور موٹر سائیکل چوری کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے انٹی کارلفٹنگ سیل کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ گاڑیوں کی برآمدگی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک دیا ہے […]