چیئرمین جہازوں والا گروپ محمد رحمن نے اپنے دھڑے جنبے سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین جہازوں والا گروپ محمد رحمن نے اپنے دھڑے جنبے سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان،صوبائی صدر کے پی کے پروزخٹک، سابق وفاقی وزیر وایڈیشنل مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمرایوب خان، سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان، ایم پی اے اکبرایوب خان،صوبائی وزیر آبپاشی ارشدایوب نے پارٹی مفلر ڈال کر جہازوں والیگروپ کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر چیئرمین جہازوں والا گروپ الحاج محمد رحمان کے ہمراہ۔پی ٹی آئی ہریپور کے صدر راجہ احتشام۔جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ہریپور اللہ یار خان۔پی ٹی آء ہریپور کے سٹی صدر ملک لیاقت حیات۔پی ٹی آئی ہریپور کے تحصیل صدر فیصل خان ترک۔ رہنما جہازوں والا گروپ سابق امیدوار تحصیل میئر غازی خیام الاسلام,رہنما جہازوں والا گروپ شاہد اقبال خان۔سابق پی ٹی آئی صدر تحصیل غازی چوہدری اشفاق,صدر پی ٹی آئی ملک خالد،جنرل سیکرٹری تحصیل غازی چوہدری مشتاق و دیگر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!