والد کوافطاری دینے کیلئے جانیوالے بچے کو تیزرفتارسوزوکی کیری نے ٹکرمار کر موت کے منہ میں پہنچادیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد میں سوزوکی کیری گاڑیوں کے ڈرائیور گاڑیاں ایسے چلاتے ہیں جیسے کہ وہ ایف سولہ جہاز کے پائلٹ ہوں۔ ایبٹ آباد میں سوزوکی کیری گاڑیوں کی بھرمار ہے اور اکثریتی ڈرائیور غیراخلاقی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔
عائشہ مسجد نڑیاں کے رہائشی واجد سپلائی گوشت مارکیٹ میں دمچیاں فروخت کرکے اپنے خاندان کی کفالت کررہے ہیں۔ واجد کا چھ سالہ بیٹا مغرب کے وقت اسے افطاری دینے آرہاتھاکہ کاکول روڈ پر تیزرفتار سوزوکی ڈرائیور نے ٹکر مار کراسے موت کے منہ میں پہنچادیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بچے کی لاش کو ہسپتال پہنچایا۔ اپنے والد کو افطاری دینے کیلئے آنیوالے بچے کی لاش جب گھر میں پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ ظالم سوزوکی ڈرائیور نے بدمستی میں بچے کو کچلا اورموقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!