تعمیر وطن پبلک سکول کے بچوں نے این ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کر لیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان نے وفاق کی سطح پرمنعقدہ NMDCATکے شاندار نتائج نے تعلیمی حلقوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔2021میں NMDCATکی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن ٹاپ 20میں 10پوزیشنیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔2021میں تعمیر وطن کے طلبہ نے 13ویں‘14ویں‘16ویں‘17ویں‘18ویں‘3طلبہ نے 19ویں جبکہ 2طلبہ نے 20ویں پوزیشن حاصل کی۔ 2022میں NMDCATکی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن کے طلبہ نے ٹاپ20میں 6پوزیشنیں حاصل کیں۔اس سیشن میں تعمیر وطن کے طلبہ نے نویں‘دسویں‘12ویں‘13ویں اور14ویں پوزیشن حاصل کی۔

تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز پانچ سال سے ایٹاٹیسٹ میں بھی خیبرپختونخوا میں سب سے آگے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز گروپ آف ایجوکیشن پاکستان گزشتہ پانچ سال سے ایٹاٹیسٹ میں بھی خیبرپختونخوا میں سب سے آگے۔ایٹا کی جانب سے 2022کے جاری نتائج کے مطابق تعمیر وطن کے 2طلبہ نے خیبرپختونخوا میں چوتھی اورپانچویں پوزیشن حاصل کی۔2021کے ایٹا نتائج کے مطابق ادارہ کے 2طلبہ خیبرپختونخوا میں پانچویں اورآٹھویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔2020میں تعمیر وطن نے خیبرپختونخوا ٹاپ کیا۔2019میں تعمیر وطن کے طلبہ نے خیبرپختونخوا میں دوسری‘چوتھی اورآٹھویں پوزیشن حاصل کی۔2018میں ادارہ کے طالب علم نے خیبرپختونخوا میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!