ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ لورہ کی حدود میں بچے کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج شاکراللہ خان چائلڈ کورٹ ایبٹ آباد زیادتی کیس میں ملوث مجرم عامر حسین شاہ سات سال قید بامشقت دس لاکھ روپے جرمانہ ایک لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی چھ ماہ قید کی سزا سنا دی۔
ذرائع کے مطابق تقریبا تین سالانہ قبل تھانہ لورہ کی حدود میں ملزم عامر حسین شاہ ولد محمد حسین شاہ سالانہ کھومال ہری پور نے مصوم بچے کے اپنی حوس کا نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس تھانہ لورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے علت219زیر دفعہ 377/511/53CPA کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ملزم کا ٹرائل چائلڈ کورٹ میں زیر سماعت تھا۔گزشتہ روز عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرمانہ ثابت ہونے پر مجرم کو سات سال قید بامشقت دس لاکھ روپے جرمانہ ایک لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ مزید قید کی سزا سنا دی۔