جامع مسجد علی المرتضی غوثیہ کی تعمیر و توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)اہلیان چوکلی سادات کی جانب سے جامع مسجد علی المرتضی غوثیہ کی تعمیر و توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا اس سلسلے میں ایک پروقار دعائیہ تقریب گزشتہ روز چوکلی سادات شیروان روڈ پر منعقد کی گئی چھوٹی مسجد شیروان روڈ پیر شاہ جی میاں صاحب کے مزار سے پچھلے قریب پچاس سال سے موجود تھی جس کوتوسیع کی غرض سے دوسال قبل شہید کرکے توسیع کے لئے مخیر حضرات کے تعاون سے کا آغاز کیا گیا تھا گراؤنڈ مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز باقاعدہ مسجد کی تعمیر وتوسیع کا سنگ بنیاد ایک پروقار دعائیہ تقریب میں رکھا گیا۔

دعائیہ تقریب میں ایم این اے علی خان جدون عادل خان جدون اسحاق زکریا بابو خوشحال خان حاجی علی حیدر خان حاجی معروف خان الیاس خان تنولی ملک سردار صدر صادق عبدالقیوم تنولی صابر خان تنولی ماسٹر عبدالقیوم ماجد خان امجد تنولی بشیر حسین شاہ غلام حیدر خان نیاز خان تنولی کے علاوہ قرب جوار سے عوام کی کثیر تعداد کے اہلیان علاقہ نے بھرپور شرکت کی دعائیہ تقریب کا باقاعدہ آغاز دن دس بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد از حمد وثنا حضرت علامہ پیرسید نزاکت شاہ صاحب نے تقریب کے شرکاء سے خطاب میں مساجد کی تعمیرات میں حصہ ڈالنے والوں کا اللہ کے حضور بہت بڑا مقام ہے جو شخص مسجد میں ایک اینٹ بھی لگاتا ہے اس کے اجر و ثواب کا کوئی حساب نہیں اللہ کے گھر تعمیر کرنے والوں کو اللہ رب العزت دنیا و آخرت میں نواز دیتا ہے۔تقریب کے اختتام پر اہلیان چوکلی سادات نے آئے مہمانوں کے ہمراہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا تقریب کے شرکاء نے مسجد کی تعمیرات میں ہر طرح سے اپنا تعاون جاری رکھیں گے اگر رب تعالی نے چاہا تو شیروان روڈپر ایک تاریخی مسجد تعمیر کی جائے جو اپنی مثال آپ ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!