دل کی بند شریانیں کھولنے والے سٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

امریکہ میں تیار کردہ ٹیکس پیڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 369 کردی گئی، ڈریپ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) وفاقی حکومت نے دل کی بند شریانیں کھولنے میں استعمال ہونے والے سٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے دل کی شریانیں کھولنے والے سٹنٹس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امریکا میں تیار کردہ زینکس ایکس پیڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار 369 روپے، رینکس پرائم کی قیمت 86 ہزار 711 اور ریز ولیٹ اور کس کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار 654 روپے مقرر کر دی گئی۔ ڈریپ کے مطابق ریزولیٹ انگریٹی کی قیمت 58 ہزار 851، پروموس پریمئیر کی 75 ہزار 846، پروموس ایلیمنٹ پلس کی قیمت 64 ہزار 844، اوسیر یوکی ایک لاکھ 23 ہزار 602 اور فائر ہاک کی قیمت 63 ہزار 205 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بی ایم ایس انگریٹی کی قیمت 24 ہزار 580، رلس کی قیمت 80 ہزار 529، بائیو میٹرکس الفا سٹنٹ کی ایک لاکھ 19 ہزار 388، بائیو میٹرکس نیوفلکس اسٹنٹ کی 86 ہزار 147 اور اسٹنٹ زوکون کی قیمت 58 ہزار 992 روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!