سگی بیٹی سے زیادتی کاالزام ثابت نہ ہونے پر عدالت نے باپ کوباعزت بری کردیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) سگی بیٹی سے زیادتی کاالزام ثابت نہ ہونے پر عدالت نے باپ کوباعزت بری کردیا۔ذرائع کے مطابق سرائے صالح کی رہائشی مسماۃ(ش) نے اپنے سگے والد محمد اشرف پر جنسی زیادتی کا الزام لگایاتھا۔ جس پرتھانہ سرائے صالح میں میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر درج کی گئی۔گرفتاری کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد محمد اشرف کواقبالی بیان کے بعد جیل بھیج دیاگیاتھا۔ کیس کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم محمد اشرف کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ملزم کی جانب سے ممتازقانون دان سحرش حبیب دلازاک ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!