سترسالہ خاتون کو پوتوں سمیت ذبح کرنیوالے ملزم کے حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ ڈونگاگلی کی پولیس چوکی چھانگلہ گلی کی حدود گاوُں سمبر میں دو بچوں سمیت دادی کو قتل جبکہ خاتون کو چھریوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،اس ضمن میں گزشتہ روز زخمی خاتون نے اپنے بیان میں نے بتایا کہ ہمارے پڑوسی نے معین ولد افضل نے رات گئے ہمارے دروازے پر پر دستک دی جب میری ساس تاج بی بی نے پوچھا کون ہو تو اُس نے کہا کہ میں معین ہوں ہم نے صج چاول پکانے ہیں تو مجھے پتیلہ چائیے جس پر میری ساس نے دروازہ کھولا تو درندہ صفت معین میری ساس کے ساتھ اندر آ گیا اور میرے پاس آ کر اس نے مجھ پر حملہ کر دیا اور چھریوں کے وار کر کے پہلے مجھے شدید زخمی کر دیا اور پھر گھر میں گھس کر اندر موجود دو کمسن بچوں پانچ سالہ غازیان اور چار سالہ شایان کو انکی دادی تاج بی بی زوجہ یونس سمیت بے دردی سے چھریوں کے وار کر کے موت کی گھاٹ اتار دیا اور ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گلیات جمیل قریشی اور ایس ایچ او تھانہ ڈونگاگلی علی خان جدون نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمی افشاں کو زخمی حالت میں مری ہسپتال منتقل کر دیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر خاتون کو راولپنڈی ریفر کر دیا جبکہ تینوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ڈونگا گلی پولیس نے زخمی لڑکی کی مدعیت میں زیر دفعہ 302/324/458/328 A کے تحت مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ملزم کو گزشتہ روز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا مقتولیں کی طرف سے نوجوان قانون دان اویس عباسی کیس کی پیروی کرتے ہوئے ملزم کا عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!